چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس انیردھ بوس کی ویکیشن بینچ نے اس معاملے پر سماعت کو ملتوی کر دیا۔
جن ہت ابھیان نامی تنظیم نے معاشی طور پر کمزور عام زمرے کے طلبا کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔
یہ عرضی جسٹس ارون مشرا، بھوشن رام کرشن گوئی اور سوریا کانت کی ویکیشن بینچ کے روبرو پیش کی گئی تھی۔ بینچ نے اس عرضی پر 27 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی تھی۔
مہاراشٹر حکومت نے معاشی طور پر کمزور عام زمرے کے طلبا کو سرکاری ملازمت اور تعلیمی اداروں میں ریاست بھر میں دس فیصد ریزرویشن دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے سے متعلق تجویز ریاستی کابینہ میں منظور کی اور اس بابت ایک نوٹیفکیشن فروری میں جاری کیا۔
پارلیمنٹ نے معاشی طور پر کمزور عام زمرے کے طلبا کو سرکاری ملازمت اور تعلیمی اداروں میں دس فیصد ریزرویشن دینے کا آئینی بل 2019 (124 ویں ترمیم) کو منظور کیا تھا۔