ETV Bharat / state

Ajit Pawar in Maharashtra Politics اجیت پوار اپنے مستقبل کا جلد فیصلہ کریں گے، سنجے شرساٹ

ریاستی وزیراعلی ایکناتھ شندے گروپ کے ایک اہم لیڈر سنجے شرساٹ نے کہا کہ اجیت پوار بہت جلد ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ وہ ادھرادھر نہیں جائیں گے بلکہ بی جے پی کا حصہ بنیں گے۔

اجیت پوار اپنے مستقبل کا جلد فیصلہ کریں گے:سنجے شرساٹ

author img

By

Published : May 1, 2023, 5:35 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست اجیت پوار کی وجہ سے یک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ این سی پی کے رہنما اجیت پوار سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ شرد پوار کو چھوڑ کر جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اجیت پوار کے حوالے سے قیاس آرائی کو لے کر تمام سیاسی جماعتیں بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ریاستی وزیراعلی ایکناتھ شندے گروپ کے ایک اہم لیڈر سنجے شرساٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اجیت پوار آج سب سے زیادہ پریشانی میں ہوں گے۔ کیا ایم وی اے میٹنگ میں اجیت پوار کے لئے کرسی رکھی جائے یا نہیں؟ اس بارے میں بھی الگ الگ باتیں ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں بھی ان کا نام نہیں تھا۔ اجیت پوار شاید ایم وی اے کی میٹنگ میں جسمانی طور پر موجود ہوں لیکن ان کا دماغ کہیں اور ہی رہے گا۔ یہ بات بھی آنے والے چار دنوں میں سامنے آ جائے گی۔

سنجے شرساٹ نے مزید کہا کہ اجیت پوار اس وقت تمام معاملات کو مسکراہٹ کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔وہ یہ دیکھانے کی کوشش کر رہے کہ ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اُن کے دماغ میں کچھ چل رہا ہے اور وہ 100 فیصد بڑا فیصلہ لینں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تین پارٹیاں ایک ساتھ آ رہی ہیں اور یہ دکھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں کہ ہم ایک ساتھ ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ پورا مہاراشٹر ان کے ساتھ ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ ایم وی اے کی ریلی سے ماحول بدل رہا ہے۔ شیوسینا سربراہ نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر ہجوم تھا تو ووٹ کیوں نہیں ملے۔ اس لئے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat Program in Aurangabad اورنگ آباد میں من کی بات پروگرام کیلئے سینکڑوں مقامات پر اسکرین لگائی گئیں

سنجے شرساٹ نے یہ بھی کہا کہ جلسے کی وجہ سے زیادہ دھول نہیں اُٹھے گی اور اگر تھوڑی سی بھی پیدا ہوئی تو ہم اسے پانی پھینک کر ختم کر دیں گے۔ سنجے شرساٹ کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ اجیت پوار بی جے پی میں شامل ہوں گے یا این سی پی میں ہی رہیں گے فی الحال یہ تصویر آنے والے دنوں میں صاف ہو جائے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.