یاوتمال میں بچوں کو پولیو کے بجائے سانیٹائزر کے قطرے پلانے والے اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے یاوتمال میں پلس پولیو مہم کے دوران سینیٹائزر کا انتظام کرنے والے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے خلاف سخت ایکشن لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی پاداش، "ایک آشا اور ایک آنگن واڑی ورکر کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے خواتین اور بچوں کے محکمے، سے یہ سفارش کی ہے ان دونوں کو ٹرمینیٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ 01 فروری کو مہاراشٹر کے یاوتمال میں پولیو ویکسین کے بجائے سینیٹائزر کے قطرے پلائے جانے کے بعد پانچ سال سے کم عمر کے بارہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یاوتمال کے ڈسٹرکٹ کونسل چیف ایگزیکیٹو آفیسر شری کرشنا پنچال نے منگل کے روز کہا تھا کہ جن بچوں کو سانیٹائیزر کے قطرے ڈالے گئے وہ اب ٹھیک ہیں۔