ETV Bharat / state

آخرت کے خوف سے ’ثنا خان‘ نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا - اداکارہ ثنا خان

معروف اداکارہ ثنا خان نے فلمی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق حقیقی کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کےلیے شوبز کو الوداع کہا ہے۔

Sana Khan quits showbiz to follow 'orders of Creator'
مرنے کے بعد کی زندگی کے خوف سے ’ثنا خان‘ نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 7:00 PM IST

Updated : Oct 9, 2020, 7:33 PM IST

بگ باس۔6 کی کنٹیسٹنٹ اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے آخرت کے خوف سے اداکاری کیرئیرکو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ،ماڈل اور رقاصہ ثنا خان نے اردو ،ہندی اور انگریزی میں جاری بیان میں کہا کہ وہ فلمی دنیا کو چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور مالک حقیقی کی اطاعت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی آخرت کے خوف سے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ثنا خان نے جاری بیان میں کہا کہ زندگی کے ایک ایسے موڑ پر ہوں جہاں ایک طرف شہرت، عزت اور دولت ہے تو دوسری جانب یہ احساس ہے کہ دنیا میں آنے کا حقیقی مقصد کیا ہے؟ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا انسان کی زندگی کا مقصد صرف شہرت اور دولت کمانا ہی ہے؟

Sana Khan quits showbiz to follow 'orders of Creator'
مرنے کے بعد کی زندگی کے خوف سے ’ثنا خان‘ نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا

سابق اداکارہ نے کہا کہ ’میں ہمیشہ مرنے کے بعد کی زندگی کے بارے میں سونچا کرتی تھی جبکہ اس کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا۔ تاہم مجھے پتہ چلا کہ دنیاوی زندگی دراصل آخرت کو سنوارنے کےلیے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مرنے کے بعد والی زندگی اسی وقت بہتر ہوسکتی ہے جب بندہ اپنے رب کے حکم کے مطابق زندگی گذارے اور انسانیت کی خدمت کرے‘۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ثنا خان نے کیپشن میں لکھا ہے۔ ' میرا سب سے خوشی والا پل۔ اللہ میرے اس سفر میں میری مدد کرے اور راستہ دکھائے۔ آپ سب مجھے دعا میں شامل رکھیں'۔ اپنے پوسٹ میں ثنا نے لکھا۔ ' بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی۔ مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں'۔

واضح رہے کہ ثنا خان 21اگست 1987 کو ممبئی کے ایک متوسط گھرانہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا اور انہیں بہترین اداکاری کے لیے کئی ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.