اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ناگپور سے ممبئی جانے والے سمرودھی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثے میں اورنگ آباد دہی پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس حادثے میں ویجا پور پولیس نے ٹیمپو ٹریول میں سفر کرنے والے ایک شخص کی شکایت پر اپنی کارروائی شروع کی تھی
انہوں نے کہاکہ پولیس نے اپنی تفتیش میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں ایک ٹرک ڈرائیور اور دو ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) اہلکار شامل ہیں، اس دوران سمردی ایکسپریس وے کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آر ٹی او آفسر ایک ٹرک کو سمرودھی ایکسپریس وے پر روک کر ٹرک ڈرائیور سے بات کر رہا ہے۔ یہ وہی ٹرک ہے جس کے پیچھے سے تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔بیس سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ویجاپور پولیس نے اس حادثہ میں ایک کیس درج کیا اور دو آر ٹی او افسران اور ایک ٹرک ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیا ہے اور ان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔سمرودھی ایکسپریس وے حادثے میں دو آر ٹی او افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم اورنگ آباد ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کے صدر دفتر پر پہنچی تو وہاں کے افسران نے اس معاملے پر بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ ان افسران کا کہنا ہے کہ آر ٹی او کمشنر سے آپ اس معاملے میں بات کریے انہیں کچھ بھی کہنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔