مالیگاؤں: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کا دورہ کیا، جس کے بعد دلاور ہال میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جہاں ابو عاصم اعظمی نے سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی صدارت اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ابو عاصم اعظمی نے بتایا کہ وہ مسلم اکثریتی شہروں کے لیے ہر وقت فکرمند اور کوشاں رہتے ہیں، مالیگاؤں کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے ہے تاکہ شہر وں کی ترقی اور اس کے باشندوں کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی طاقت کو مستحکم بنانے کے لیے مالیگاؤں شہر آنا ہوا ہے، تاکہ اسمبلی میں پوری طاقت کے ساتھ نمائندگی کی جاسکے اور اقلیتی کے مسائل کو موجودہ حکومت کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ Abu Asim Azmi meets With the Local Residents
ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں کی صدارت سے متعلق کہا کہ بہت جلد صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو بکاؤ نہ ہو، بدعنوان نہ ہو، جس کی شبیہ اچھی ہو ایسے شخص کو مقامی سطح پر سماجوادی پارٹی کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مالیگاؤں 12 نومبر تشدد معاملے میں انہوں نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مذکورہ معاملے میں گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھائی اور یہاں کے وفد کی کئی وزراء سے ملاقات کروائی۔