ETV Bharat / state

Samajwadi Party Protest in BMC سماجوادی پارٹی کا ایس ایم ایس کمپنی بند کروانے کا مطالبہ - ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا مطالبہ

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے میونسپل کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب عوام کی صحت پر ہورہے مضر اثرات، عوامی سہولیات کی عدم فراہمی اور ماحولیات کو بہتر بنانے جیسے معاملات پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ Samajwadi Party Protests to Shut Down SMS Company

Samajwadi Party Protest in BMC
سماجوادی پارٹی کا ایس ایم ایس کمپنی بند کروانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 6:29 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کے لیے بی ایم سی میں احتجاج کیا اس دوران سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹرز کے ہمراہ ابوعاصم اعظمی نے بھی 'ایس ایم ایس کمپنی بند کرو' کا بینر اٹھا رکھا تھا۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ گزشتہ دو دہائی سے ایوان میں آواز بلند کرنے کے بعد بھی ایس ایم ایس کمپنی بند نہیں کی گئی ہے جس سے یہاں کے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ ایوان میں 10 برسوں سے میں اس مسئلہ کو اٹھا رہا ہوں لیکن اس کے باوجود اس پر کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ Abu Asim Azmi Protest in BMC

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ مانخورد شیواجی نگر میں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں لیکن یہاں ڈمپنگ گراؤنڈ سے لے کر ایس ایم ایس کمپنی جہاں جانوروں کا فضلہ تک جلایا جاتا ہے، یہاں ٹی بی سے لے کر دیگر مہلک بیماریوں میں عوام میں مبتلا ہیں۔ سب سے کم عمر 39 برس ہی یہاں کے عوام کی ہیں جو دیگر علاقوں کے اوسطا عمر 65 سے انتہائی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت ہم نے ایوان میں ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیر ماحولیات نے یہاں کا دورہ کیا اور انہوں نے پایا کہ یہاں ماحول انتہائی پراگندہ ہے اور یہ انسانی صحت کیلئے مضر ہے اس کے باوجود بھی ایس ایم ایس کمپنی اب تک بند نہیں کی گئی ہے۔ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ 2021 کے آخر تک ایس ایم ایس کمپنی بند کی جائے گی لیکن اب تک اس کی آلودگی علاقہ میں جاری ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی ایم سی اور حکومت غریبوں اور امیروں میں فرق کرنا بند کرے۔ یہاں بھی انسان ہی آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے گوونڈی شیواجی نگر اور مانخورد کے عوام پریشان حال ہیں یہاں بنیادی سہولیات کے ساتھ اس کمپنی سے نجات دلانا بھی حکومت اور بی ایم سی کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اور بی ایم سی اس سے چشم پوشی کر رہی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ دو دہائیوں سے اس کمپنی کو بند نہیں کیا جارہا ہے۔ سارا کوڑا کرکٹ سے لے کر فضلہ تک گوونڈی شیواجی نگر میں ہی کیوں جلایا جاتا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل سے اس مسئلہ پر ملاقات کر کے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی مانخورد شیواجی نگر میں عام شہری سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور جلد ہی اس کمپنی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اگر اس کمپنی کو بند نہیں کیا جاتا ہے تو سماجوادی پارٹی زبردست احتجاج کرے گی۔

آج بی ایم سی میں احتجاجی مظاہرے میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ہمراہ سماجوادی پارٹی کی کارپوریٹر رخسانہ صدیقی اور تمام اراکین وہ ایس پی کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.