ETV Bharat / state

فرقہ پرستی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 9:14 PM IST

ملک میں فرقہ پرستی اور ہجومی تشدد پر پابندی عائد کرنے کے غرض سے سماجوادی پارٹی کا سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاج۔

فرقہ پرستی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج
فرقہ پرستی کے خلاف سماجوادی پارٹی کا احتجاج

ممبئی: ملک میں فرقہ پرستی اور ہجومی تشدد سمیت مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی کے خلاف آج ممبئی میونسپل کارپوریشن کے سامنے سماجوادی پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور فرقہ پرستی ختم کرو، مذہبی رہنماؤں کی شان میں گستاخی بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کے سیلفی پوائنٹ پر احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ فرقہ پرستی اس ملک کے لئے خطرہ ہے اس لئے اس پر پابندی عائد کی جانی چاہئے، مذہبی رہنماؤں کے خلاف بدزبانی اور گستاخی کا سلسلہ بند کیا جائے اگر یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے ساتھ حالات خراب ہونے کا خطرہ ہے،

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آج ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے اشتعال انگیز نعرہ بازی کی جارہی ہے، دلی کے جنتر منتر میں جو ہنگامہ آرائی کی گئی وہ سب کے سامنے ہے، ہندوؤں اور مسلمانوں کو مشتعل کرکے اس ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پارہ پارہ کر نے کی کوششیں جاری ہے اس لئے یہ تمام سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

ابوعاصم اعظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ توہین رسالت سمیت مذہبی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور بدزبانی و گستاخی کر نے والوں پر این ایس اے عائد کیا جانا چاہئے ان پر دہشت گردی پھیلانے اور مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملات میں ایف آئی آر درج تو ہو جاتی ہے لیکن آج تک اس میں کسی کو بھی سزا نہیں ہوئی ہے یہ کیس برسوں سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے اس لئے ایسے کیسوں کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے اور فوری طور پر توہین رسالت کے مرتکبین کو سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.