سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو ان کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر کورونا وائرس وبائی امراض کے تناظر میں ان کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح ہر برس باندرہ میں خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر جمع ہوتے ہیں جو اظہار تشکر کے لئے ان کی بالکونی پر نکل آتے تھے۔
اداکار عام طور پر اپنی سالگرہ اپنے پنویل فارم ہاؤس میں انڈسٹری کے دیگر اداکاروں اور قریبی دوستوں کے ساتھ مناتے ہیں۔
![سلمان خان نے مداحوں سے ان گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10020696_xzc.jpg)
تاہم امسال وبائی بیماری کی وجہ سے اداکار نے لوگوں سے بڑی تعداد میں جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ وہ گھر پر نہیں ہے۔
خان نے اپنی عمارت کے باہر لگائے گئے نوٹس میں کہا کہ برسوں سے میری سالگرہ کے موقع پر لوگ مجھے پیار دینے کے لیے میرے گھر کے باہر جمع ہوتے ہیں اور مجھے مبارکباد دیتے ہیں لیکن اس سال میری درخواست ہے کہ کورونا وائرس اور سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔'
![سلمان خان نے مداحوں سے ان گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/10020696_zdxc.jpg)
اداکار نے مداحوں سے ماسک پہننے، صفائی اور معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'انتم - دی فائنل ٹرتھ' کی شوٹنگ شروع کردی ہے جس میں وہ ایک سکھ پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما بھی نظر آئیں گے جو کہ 2018 کا ہٹ مراٹھی کرائم ڈرامہ ملشی پیٹرن کا ریمیک ہے۔
اگرچہ اس فلم کی اصل فلم مراٹھی کے اداکار فلمساز پروین تردے نے دی تھی۔ تاہم اس فلم کے ہدایتکار اداکار اور فلمساز مہیش مانجریکر ہیں۔
خان اس وقت ریئلٹی شو بگ باس کے تازہ ترین سیزن کی میزبانی میں بھی مصروف ہیں۔
اس کے بعد بربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'رادھے' میں وہ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اکتوبر میں مکمل ہوئی تھی۔
اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ ادکارہ دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا بھی نظر آئیں گے۔ رادھے اس سے قبل 22 مئی کو سنیما ہالز میں ریلیز ہونی تھی لیکن اس وبائی امراض کی وجہ سے اس کی ریلیز تاریخ میں تاخیر کی گئی ہے۔