اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کاریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں تزئین کاری کا کام شرڈی سائی سنستھان ٹرسٹ نے کیا ہے۔ جس میں 3 ٹیسلا کمپنی کی ایم آر آئی مشین لگائی گئی ہے۔ ایم آر آئی مشین کی سہولت ہونے کے بعد اب روزانہ بیس سے پچیس مریضوں کا ایم آر آئی کیا جا رہا ہے۔ Saibaba Sansthan Trust Donates MIR Machine
ہسپتال کی ڈین ڈاکٹر ورشا روٹے نے بتایا کہ اس سے قبل ہسپتال میں ایم آر آئی مشین 10 سال پرانی تھی جسے چلانا بہت مشکل تھا اُسی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کو ایم آر آئی کرنے کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔Saibaba Sansthan Trust
سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی کے لیے آئی ایک خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹر نے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کا ایم آر آئی کرنے کے لیے کہا تھا جس کے بعد پتہ چلا کہ سرکاری ہسپتال میں کم پیسوں میں ایم آر آئی کروایا جارہا ہے، تو سرکاری ہسپتال پہنچی مجھے یہاں 3 دن بعد ہی ایم آر آئی کی تاریخ ملی ہے، وہیں اس ہسپتال میں اب پرائیوٹ ہسپتال جیسی سہولیات مل رہی ہے۔ Donates MIR Machine To Aurangabad Govt Hospital
سرکاری ہسپتال میں ایک مریض کے رشتہ داروں نے کہا کہ ان کے بھائی کو کچھ درد کا مسئلہ تھا، ڈاکٹر نے ایم آر آئی کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد سرکاری ہسپتال میں ایک ہفتے کے بعد ہی ایم آر آئی کرانے کی تاریخ دی گئی اور اگر کوئی ایمرجنسی مریض ہو تو اسے ایمرجنسی میں ہی ایم آر آئی کروا دیا جاتا ہے۔ Saibaba Sansthan Trust Donates MIR Machine To Aurangabad Govt Hospital
لوگوں کا ماننا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج اچھے سے نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتال کا رخ کرتے ہیں لیکن عوام کا اشتراک اور این جی اوز سرکاری ہپستالوں میں کچھ مدد کرے تو یہاں پر بھی پرائیویٹ ہسپتال جیسا علاج کیا جا سکتا ہے جس کی بہترین مثال اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال کے ایم آر آئی وارڈ میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Government Hospital facilities in Aurangabad سرکاری ہسپتال میں پرائیوٹ ہسپتال جیسی سہولیات دستیاب