ETV Bharat / state

Pushcarts Distributed in Aurangabad سو بے روزگاروں میں مفت ٹھیلہ گاڑی و سامانِ تجارت تقسیم

اورنگ آباد شہر میں 100 بے روزگار افراد کو ٹھیلہ گاڑیاں اور تجارت کا سامان مفت فراہم کیا گیا۔ Pushcarts Distributed in Aurangabad

Distributed 100 Pushcart With Material
سو بے روزگاروں میں مفت ٹھیلہ گاڑی و تجارت کا سامان تقسیم
author img

By

Published : Jan 1, 2023, 7:45 AM IST

سو بے روزگاروں میں مفت ٹھیلہ گاڑی و تجارت کا سامان تقسیم

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 بے روزگار افراد کو ٹھیلہ گاڑیاں اور تجارت کا سامان مفت میں فراہم کیا گیا۔ صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ صفا بیت المال خدمت خلق کے مقصد سے شروع کیا گیا ایک ادارہ ہے جو ملک بھر میں ضرورت مند افراد کی مدد کرتا ہے۔ صفا بیت المال کی جانب سے مقدس مہینہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی ضرورت مندوں میں کرانہ کیٹ کی تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کے روزے افطار کا سامان مہیا ہو جائے اور انہیں کہیں بھی بھاگ دوڑ نہ کرنا پڑے ۔ اس ادارے کی جانب سے متعدد علاقوں میں مفت چیریٹیبل ہسپتال بھی چلائے جاتے ہیں جہاں 10 اور 20 روپے میں طبی جانچ کی جاتی ہے اور ان ہسپتالوں میں دوا گولیاں مفت دی جاتی ہے۔ Pushcart Distributed Under The Safa Baitul Maal

صفا بیت المال اور رہبر فاؤنڈیشن نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شہر کے سو افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے نہ صرف انہیں ٹھیلہ گاڑیاں تحفے میں دی ہے بلکہ چار ہزار روپے مالیت کا تجارت کا سامان بھی انہیں خرید کر دیا گیا ہے جس میں پھل، سبزیاں اور کٹلری کا سامان موجود ہے تاکہ مذکورہ افراد عزت سے کاروبار کر کے اپنا اور اپنے افراد خاندان کا پیٹ بھر سکے اس موقع پر شہر کے نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ فاؤنڈیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ 100 بے روزگاروں کو جو گاڑیاں دی گئی ہیں وہ بلا تفریق تمام ذاتوں کے لوگوں کو دی گئی ہیں اور تنظیم کا مقصد ملک کے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ Pushcarts Distributed in Aurangabad

یہ بھی پڑھیں : Aurangabad Youth Convention اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کا یک روزہ یوتھ کنوینشن

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.