ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں ایک اور سادھو کا قتل

author img

By

Published : May 24, 2020, 12:29 PM IST

مہاراشٹر میں ایک اور سادھو کے قتل کے بعد جہاں ایک طرف حالات کشیدہ ہیں تو دوسری جانب سیاست تیز ہوتی جارہی ہے۔

Sadhu murdered in Maharashtra's Nanded district
مہاراشٹرا میں ایک اور سادھو کا قتل

مہاراشٹر میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران سادھوؤں کے قتل کا یہ دوسرا معاملہ ہے جبکہ قبل ازیں 16 اپریل کو پالگھر میں دو سنتوں کو ایک بھیڑ نے قتل کردیا تھا۔ ابھی یہ معاملہ تھما ہی نہیں تھا کہ ناندیڑ میں ایک اور سادھو کے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پالگھر واقعہ کے بعد سے ہی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ادھو ٹھاکرے حکومت پر تنقیدیں کی جارہی تھی۔ تاہم اب اس میں مزید شدت پیدا ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ناندیڑ کے ایک آشرم میں رہنے والے سادھو شیوچاریہ گرو ناگاتھنکر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا۔

آج صبح سادھو شیوچاریہ کی لاش آشرم میں پائی گئی۔

اطلاع کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی اور جائے واقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قاتلوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور بہت جلد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.