ETV Bharat / state

RTO officers appeal سمردھی شاہراہ پر گاڑی چلانے والوں سے آر ٹی او افسران کی اپیل - accidents on highways in nagapur

ناگپور سے ممبئی جانے والے سمردھی شاہراہ پر کہیں سارے حادثات ہو رہے ہیں اسی کو نظر میں رکھتے ہوئے آر ٹی او افسران نے گاڑیاں چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس راستے پر احتیاط کے ساتھ گاڑی چلائے، زیادہ رفتار میں گاڑی چلانے سے حادثہ پیش آسکتا ہے، ساتھ ہی کہا گیا کہ اس راستے پر گاڑیاں چلانے سے پہلے ٹائروں میں نائٹروجن ہوا بھری جائے تاکہ جس وقت گاڑی روڈ پر چلے تو ٹائر زیادہ گرم نہ ہو۔ RTO officers appeal

RTO officers appeal
RTO officers appeal
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 7:37 AM IST

ناگپور سے ممبئی جانے والے سمردھی شاہراہ کا افتتاح ریاست کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں کیا گیا، سمردھی شاہراہ ناگپور سے شردی تک فی الحال شروع کیا گیا ہے لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس شاہراہ پر کئی سارے حادثات ہو رہے ہیں۔

آر ٹی او افسران کا کہنا ہے کہ سمردھی شاہراہ پر پرانے فور وہیلر بھی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی رفتار سے دوڑ رہے ہیں، پرانی گاڑیوں کو اتنی تیز رفتاری سے چلانے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے رفتار کو کنٹرول کرنا چاہیے اس کے ساتھ ٹائر گرم ہونے کے بعد پھٹنے کا بھی خدشہ ہے ایسی صورت حال میں ٹائر میں نائٹروجن گیس بھرنا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس طرح کا مشاہدہ آر ٹی او حکام نے کیا ہے۔

سمردھی شاہراہ سفر کو تیز کر رہی ہے تاہم اس سڑک پر حادثات کے واقعات تشویشناک ہوتے جارہے ہیں۔ آرٹی او آفس کے افسران نے حال ہی میں سمردھی ہائی وے کا معائنہ کیا، سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اس شاہراہ پر تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈرائیوروں کی غلطی کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے آر ٹی او حکام نے گاڑی چلانے والوں کو ہائی وے پر سفر کرتے وقت محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر انچارج وجے کوتھلے نے کہا کہ سمردھی ہائی وے پر انٹر چینج پر بورڈ کے ذریعے احتیاطی ہدایات دی گئی ہیں عوامی آگاہی کے لیے سمر دھی ہائی وے کے انٹر چینج پر بورڈز لگائے گئے ہیں، ڈرائیور رفتار کی حد پر عمل کریں، سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔ لین ڈسپلن پر عمل کرنا ضروری ہے پرانی گاڑی تیز رفتاری سے نہ چلائیں، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں۔

سفر کے دوران ڈیڑھ سے دو گھنٹہ کے درمیان تھوڑی دیر تک رک جانا چاہیے ساتھ ہی گاڑیوں کے ٹائروں میں نائٹروجن ہوا کا استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ گاڑی کی رفتار سے کار کے ٹائر جلدی گرم نہیں ہوتے ہیں، جلد ہی ضلع کی سڑکوں کا سروے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسلم علاقوں میں ٹرافک قوانین پرعمل درآمد کے لئے ممبئی پولیس کی سماجی کارکنان کے ساتھ بیداری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.