کورونا وائرس سب سے زیادہ ممبئی شہر میں قہر برپا ہے ۔
بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مسلسل ضرورت مندوں کی مدد کے لئے سامنے آرہی ہیں اور اس ساتھ ہی وہ کورونا وائرس کی بھی مدد کررہے ہیں۔
حال ہی میں روہت شیٹی نے ایک مرتبہ پھر ممبئی پولیس کے لئے اپنے ہاتھ آگے بڑھائے ہیں۔
روہت کی اس مدد کے لئے ایک پولیس افسر نے بھی ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
روہت شیٹی پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری اور مجبوری کو سمجھتے ہوئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
انھوں نے جوہو پولیس اسٹیشن کے عملے کے لئے 17 کمروں کا انتظام کیا ہے تاکہ وہ ڈیوٹی کے دوران اپنے کنبہ کو بھی اس انفیکشن سے بچا سکیں۔ ڈیوٹی کے بعد یہ پولیس اہلکار گھر جانے کی بجائے یہاں رہیں گے۔
اس سے قبل روہت شیٹی نے کوروناوارئرس کے لئے ممبئی کے آٹھ ہوٹلوں میں کمرے بک کرائے تھے ، جہاں ان کے آرام اور کھانے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔