ETV Bharat / state

ممبرا : سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک - وویک والا ستھامکر

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے ریتی بندر شاہراہ پر ایک موٹر سائیکل سوار کنٹینر کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا۔

ممبرا : سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 10:50 PM IST

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کلیان میں رہائش پذیر وویک والا ستھامکر(30)اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکلMH04-JZ-8194 سے تھانے کی طرف جارہے تھے۔ اسی درمیان ایک تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر ماردی جس سے وہ گر کر کنٹینر کے پچھلے ٹائر میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔

راہگیروں نے زخمی وویک کو کلوا کےشیواجی ہسپتال روانہ کیا تب تک وویک کی موت ہوچکی تھی۔

ممبرا : سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

کنٹینر ڈرائیور بھی جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ ممبرا پولیس نے کنٹینر اپنے قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

ممبرا پولیس کے سینئر انسپکٹر مدھوکر کڑ نے بتایا کہ نعش کا پنچ نامہ کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا کیس کنٹینر ڈرائیور کے خلاف درج کیا ہے۔

پولیس نے انتباہ کیا کہ برسات کا موقع ہے موٹر سائیکل والے بھی سڑک پر احتیاط برتیں اور بڑی گاڑیوں سے فاصلہ بنا کر چلیں تاکہ حادثہ سے بچ سکیں۔

Intro:ممبرا : سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے ریتی بندر شاہراہ سے تھانے کی سمت جارہے ایک کنٹینر کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار کی سڑک حادثہ میں دردناک موت ہوگئی

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کلیان میں رہائش پذیر وویک والا ستھامکر(30)اپنی ایکٹیوا موٹر سائیکلMH04-JZ-8194 پر مع اہلیہ تھانے کی جانب جارہے تھے اسی درمیان گزرنے والے ایک تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر ماردی جس سے وہ گر کر مع ایکٹیوا کے کنٹینر کے پچھلے ٹائر میں پھنس کر کچل گیا راہگیروں نے ٹریلر کو زخمی وویک کو کلوا کےشیواجی ہسپتال روانہ کیا تب تک وویک کی موت ہوچکی تھی اور موقع کا فائدہ اٹھاکر کنٹینر ڈرائیور بھی جائے حادثہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ممبرا پولیس نے کنٹینر اپنے قبضے میں لیکر ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے. ممبرا پولیس کے سینئر انسپکٹر مدھوکر کڑ نے بتایا کہ نعش کا پنچنامہ کے بعد انکے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا کیس کنٹینر ڈرائیور کے خلاف درج کیا ہے.. گر وہ فرار ہے پولیس نے انتباہ کیا کہ برسات کا موقع ہے موٹر سائیکل والے بھی سڑک پر احتیاط برتیں اور بڑی گاڑیوں سے فاصلہ بنا کر چلیں تاکہ حادثہ سے بچ سکیں.

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:ممبرا : سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک Conclusion:ممبرا : سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.