ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر ضلع کلیکٹر نے مالیگاؤں سمیت پورے ضلع کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ اسی کے تحت پکارے والوں کے ذریعے شہر بھر میں اعلان بھی کرایا گیا ہے۔
ضلع کلیکٹر سورج ماندھرے نے شہر سمیت پورے ضلع میں کاروباری سرگرمیاں صبح سات تا شام سات بجے تک جاری رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے بعد کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ صرف اشیائے ضروریہ جیسے سبزی، پھل، دودھ، میڈیکل اور اخبارات کی تقسیم پر رعایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہفتے میں دو دن سنیچر اور اتوار کو تمام دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی، لیکن اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں رعایت دی گئی ہے۔
مالیگاوں : صبح سات تا شام سات بجے تک ہی کاروباری سرگرمیاں کی اجازت آج سے آئندہ احکامات تک مالیگاوں میونسپل کارپوریشن کی حد میں آنے والے تمام اسکولوں، کوچنگ سینٹر اور کالجز کو بند کردیا گیا ہے۔حالانکہ دسویں اور بارہویں جماعت میں زیر تعلیم بورڈ کے طلبا و طالبات کے والدین کی رضامندی سے ان کی اسکولوں میں حاضری کے بارے میں غور و خوض کیا جارہا ہے۔مالیگاوں : صبح سات تا شام سات بجے تک ہی کاروباری سرگرمیاں کی اجازت شادی اور دیگر تقریبات کے لیے پولیس سے اجازت لینا لازمی ہے اور 15 مارچ سے لانس، جماعت خانہ، شادی ہال اور دیگر اسی طرح کے ہال کو آئندہ احکامات تک مکمل طور پر بند کیے جارہے ہیں۔ہر قسم کے سیاسی و مذہبی سماجی پروگرام کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ۔صبح سات تا شام سات بجے تک ہی تمام مذہبی پروگرام جاری رہیں گے جس میں پانچ سے زیادہ افراد شامل نہیں ہوسکتے۔