ETV Bharat / state

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو دھمکی آمیز ای میل موصول

RBI Governor receives threatening email منگل کو ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کے ای میل آئی ڈی پر بم کی دھمکی والی ای میل موصول ہوئی۔ ای میل موصول ہونے کے بعد پولیس کو یہ اطلاع دی گئی، جس کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ ای میل میں ممبئی میں 11 مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

دھمکی آمیز ای میل موصول
دھمکی آمیز ای میل موصول
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 7:26 PM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کی ای میل آئی ڈی پر منگل کی صبح 10:50 پر ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد آر بی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو چوکنا کردیا گیا۔ اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راج تلک روشن نے کہا کہ ممبئی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ ای میل بریکنگ نیوز کے موضوع کے ساتھ بھیجی گئی تھی۔ آر بی آئی گورنر کو بھیجے گئے دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ 'ہم نے ممبئی میں مختلف مقامات پر 11 بم رکھے ہیں۔ یہ بم ریزرو بینک آف انڈیا سمیت پرائیویٹ بینکوں میں رکھے گئے ہیں جس نے ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا گھپلہ کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور کچھ بینکوں کے سینئر افسران اور ہندوستان کے کچھ سابق وزرا بھی اس گھوٹالے میں ملوث ہیں۔

اس میل میں مزید لکھا گیا کہ 'ہمارے پاس اس حوالے سے مضبوط شواہد موجود ہیں۔' ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'بم دھماکے دوپہر 1:30 بجے تین مقامات پر ہوں گے، ریزرو بینک آف انڈیا نیو سینٹرل آفس بلڈنگ فورٹ ممبئی، ایچ ڈی ایف سی ہاؤس چرچ گیٹ ممبئی اور آئی سی آئی سی آئی بینک ٹاورز بی کے سی ممبئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اور وزیر خزانہ دونوں کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے اور اس سلسلے میں ایک پریس بیان بھی جاری کیا جانا چاہیے۔

ای میل میں مزید لکھا گیا کہ 'اسی طرح ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں کے ساتھ ساتھ اس گھپلے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔' دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا کہ 'اگر دوپہر ڈیڑھ بجے سے پہلے ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو یکے بعد دیگرے تمام گیارہ بم دھماکے کیے جائیں گے۔' ممبئی پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے دھمکی آمیز میل بھیجی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منگل کی دوپہر تک میل میں بتائی گئی جگہوں پر کچھ نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.