ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مساجد کھلنے کے بعد مصلیان کا رد عمل - اورنگ آباد کی مساجد کھلی گئیں

کورونا وبا کے دوران ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا جس کے بعد سبھی مذہبی مقامات کو بند کر دیا گیا تھا، دیگر ریاستوں کی حکومتوں نے مذہبی مقامات کے کھولنے کی اجازت دے دی تھی، لیکن ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے سات ماہ کے بعد سبھی مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دی ہے، یہاں کی مساجدیں بھی مصلیان کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 2:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بھی تمام مساجد مصلیان کے لیے کھول دی گئی ہیں، سات مہینے کے عرصے کے بعد مصلیان مساجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جو بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تدابیر ہیں اس پر بھی مصلیان عمل کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں فجر کی نماز کے ساتھ مساجد کو کھول دیا گیا۔ اورنگ آباد شہر میں ایک دن پہلے ہی مساجد میں صاف صفائی کی گئی۔ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کے ساتھ مساجد کو کھول دیا گیا ہے، اورنگ آباد میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس کا جائزہ لیا۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مصلیان نے کہا کہ گزشتہ سات ماہ سے عبادت گاہیں بند تھیں اور لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی نمازیں ادا کرنے کی ہدایات دی تھی حتیٰ کہ لوگوں کو عیدین اور رمضان کے دوران بھی گھروں میں ہی نمازیں ادا کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

حالانکہ ریاستی حکومت کے مذہبی مقامات کو کھولے جانے کے اعلان کے بعد اورنگ آباد کی مساجد میں رونق دیکھی گئی، ساتھ ہی مصلیان کی بھیڑ بھی دیکھنے کو ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.