ETV Bharat / state

معروف سیاسی رہنما شیخ رشید شیخ شفیع انتقال کر گیے - مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

مالیگاؤں کے معروف و قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید شیخ شفیع کا ناسک کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا، ان کی جسدِ خاکی کو مالیگاؤں کے عائشہ نگر قبرستان میں صبح 11 بجے سپردِ خاک کیا جائے گا۔ Shaikh Rasheed Shaikh Shafi passed away

Shaikh Rasheed Shaikh Shafi passed away
معروف سیاسی رہنما شیخ رشید شیخ شفیع انتقال کر گیے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 3:37 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے معروف و قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید شیخ شفیع کا ناسک کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ شیخ رشید کے انتقال کی خبر سے مالیگاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی ہے، ساتھ ہی اطراف کے مختلف علاقوں میں بھی اس رنج و غم کی کیفیت کو محسوس کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیخ رشید شیخ شفیع کے جسدِ خاکی کو مالیگاؤں کے عائشہ نگر قبرستان میں صبح 11 بجے سپردِ خاک کیا جائے گا۔

شیخ رشید کی چالیس سالہ سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ آپ تمام مومنین ومومنات سے مرحوم کے لیے ایثار و ثواب کی گزارش کی جارہی ہے۔ خداوند کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں میں سیاست کی تاریخ میں شیخ رشید شیخ شفیق کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، کبھی ہار نہ ماننے والے جذبے سے سرشار شیخ رشید کو مالیگاؤں سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی اور میئر بننے کا سفر کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید کی پیدائش بورکن نامی گاٶں میں ہوئی پھر تعلیم اور بہتر روزگار کے لئے مالیگاؤں اپنی خاندان کے ساتھ منتقل ہوگئے۔ مالیگاؤں میں انہوں نے چوڑیاں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ پاورلوم کارخانوں میں مزدوری بھی کی۔ وہیں عوام کی خدمات و جزبے کے تحت مسلسل سماجی سرگرمیوں سے جڑے رہتے تھے۔

بچھڑا کچھ اِس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
اِک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.