حکومت مہاراشٹر نے اس بات کا دعوی کیا ہے ریاست مہاراشٹر میں 33 کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔
حکومت کے اس دعوے پر نہ تو عوام نے اس دعوے کو نہ تو چیلنج کیا اور نہ ہی اس کی جانچ پڑتال کی۔ انہیں باتوں کو لیکر ای ٹی وی بھارت نمائندے شاہد انصاری نے سیاجی شندے سے خصوصی بات چیت کی
لیکن معروف فلم اداکار سیاجی شندے نے اس تعلق سے حکومت سے کچھ چبھتے سوال کیے جس کے بعد انھیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعد فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے سیاجی شندے خود جنگلات و نباتات کے تحفظ کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے شجر کاری کو لے کر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
سیاجی شندے نے کہا تھا کہ حکومت جو درخت لگا رہی ہے وہ بیکار اور نقصان دہ ہیں جس کے بعد چند لوگوں نے انھیں اور ان کے اہلخانہ کو دھمکانا شروع کر دیا۔