مہاراشٹر میں عبادت گاہیں کھولنے کا حکم جاری کیا ہے، لیکن ممبئی کے راج بھون میں موجود مسجد میں نماز جمعہ اب تک ادا نہیں کی گئی، جس کو لے کر رضا اکیڈمی نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کو شیاری کو خط لکھ کر راج بھون میں موجود مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت مانگی ہے۔
یاد رہے کہ گورنر ہاؤس میں موجود مسجد میں ریاست میں موجود ہر مسجد کی طرح حکومت کی اجازت کے باوجود اب تک نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے بتایا کہ رضا اکیڈمی نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کو شیاری کو نماز جمعہ کی اجازت کے لیے خط لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب کو شاید یہ علم میں نہیں ہو کہ راج بھون گورنر ہاؤس کی مسجد میں عام نمازیوں کو جانے نہیں دیا گیا ہے۔ لہذا ان سے گزارش کی گئی ہے کہ عام شہریوں کے لیے بھی نماز پڑھنے کے لیے اجازت دیں۔
مزید پڑھیں:
'مہاراشٹر میں لو جہاد جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں'
غورطلب ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے 16 نومبر سے ریاست میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔