احتجاج درج کرانے کی اس مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔ ممبئی میں کئی افراد اس احتجاج میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بناکر سوشل سائٹس پر پوسٹ کررہے ہیں۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ مسلمان یہود و نصاریٰ کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ اس کا اجر صدقے کے برابر ہے۔
نوری نے کہا کہ اللہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرے اور فلسطینیوں کی مدد فرمائے۔ نوری کی اپیل کے بعد سوشل سائٹس فیس بک پر ان دنوں stand with palestine ہیش ٹیگ کے ساتھ لوگ اپنی اپنی ویڈیو پوسٹ کر رہے ہیں، چونکہ لاک ڈاؤن کے سبب ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے حکومت نے دفعہ 144 بھی نافذ کیا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
'فلسطین کے مسئلے کے حل تک غزہ پٹی میں جدوجہد جاری رہے گی'
اس لئے ظاہری شکل میں کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہرے کرنے سے عوام قاصر ہیں۔ اسی لئے رضا اکیڈمی نے سوشل سائٹس کے ذریعے فلسطین کے عوام کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔