ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کی گئی - Jamiat Ahle Hadith ration kits distribution

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں خاندان روزانہ کی خوراک سے محروم ہوچکے ہیں۔ بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقہ کی زندگی گذارنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کی گئی
مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کی گئی
author img

By

Published : May 10, 2020, 4:19 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 1:31 PM IST

شہر مالیگاؤں میں کئی دینی وملی اور سماجی و سیاسی جماعتوں نے بھی ضرورت مندوں تک ضروری اشیاء پہنچانے کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں نے بھی اہل خیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مندوں تک راشن کٹس پہنچانے کا نظم کیا۔

پہلی قسط میں سینکڑوں گھروں تک راشن کٹس پہنچایا۔ اس کے بعد رمضان المبارک میں راشن کٹس کی دوسری قسط کا نظم کیا گیا۔ اب تک بلاتفریق مسلک تقریباً ایک ہزار سے زائد خاندانوں تک راشن کٹس بحسن وخوبی پہنچائی گئی۔

اس پورے کام کی سرپرستی ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے کی۔ جبکہ مولانا شکیل احمد فیضی کی نگرانی اور ان کے رفقاء کار کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.