ETV Bharat / state

مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث نے راشن کٹ تقسیم کیے

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 7:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جمعیت اہل حدیث کی جانب سے ضرورت مند افراد کو راشن کٹ کی تقسیم کی گئی۔

مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث نے راشن کٹ تقسیم کی

عالمی وبا کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں بھی اس مہلک بیماری کی زد میں ہے۔ لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے ہزاروں خاندان روزانہ کی خوراک سے محروم ہو چکے ہیں۔

لوگوں کو بے روزگاری کی وجہ سے گذر بسر کرنے اور ضروری اشیاء حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ تمام سرکاری اعلانات کے باوجود ضرورت مند عوام کے حصے میں کچھ نہیں آپا رہا ہے۔ شہر میں کئی دینی، ملی، سماجی اور سیاسی جماعتوں نے ضرورت مندوں تک ضروری اشیاء پہنچانے کے کام شروع کیا ہے۔

اسی ضمن میں سب سے پہلے مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں نے ضرورت مندوں تک راشن کٹس پہچانے کا بیڑہ اٹھایا۔ جس کے لئے اہل خیر حضرات نے اپنا تعاون پیش کیا۔ ایک راشن کٹ تقریباً سات سو پچاس روپئے میں تیار کی گئی۔

مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی حفظہ اللہ کی نگرانی میں راشن کٹس کی پہلی قسط سینکڑوں خاندان کے گھروں تک پہنچائی گئی ہے۔ فی الحال دوسری قسط کی تیاری جاری ہے۔ رمضان المبارک کی آمد ہے۔ وسائل کم اور تقاضے زیادہ ہیں، اس لئے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. واضح رہے کہ اس راشن کٹس تقسیمِ میں احباب جماعت کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے افراد تک بھی راشن کٹس پہنچائی گئی ہے۔ اس طرح کی معلومات میڈیا سیل کے نمائندہ شہزاد اختر جمعیت اہل حدیث مالیگاوں نے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.