ETV Bharat / state

رشمی ٹھاکرے 'سامنا' کی نئی مدیر - مہاراشٹر نیوز

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کو شیوسینا کے ترجمان اخبار'سامنا' کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان سے پہلے ادھو ٹھاکرے ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے تھے۔ بتا دیں کہ سنجے راؤت کا مدیر بنانے کی بات کہی جا رہی تھی۔

رشمی ٹھاکرے بنیں 'سامنا' کی ایڈیٹر
رشمی ٹھاکرے بنیں 'سامنا' کی ایڈیٹر
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 8:13 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 2:18 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کو اتوار کے روز 'سامنا' گروپ کا نیا ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ پروبھودھن پرکاشن کے زیرانتظام اس گروپ میں بنیادی طور پر روزنامہ 'سامنا' اور 'دوپہر کا سامنا' ہے، جنہیں شیوسینا کا آفیشیل پبلشر مانا گیا ہے۔ اس کی شروعات بالا صاحب ٹھاکرے نے کی تھی۔

گروپ پبلشر راجندر ایم بھاگوت کے ذریعے سبھاش آر دیسائی اور لیلا دھر بی ڈی و دیگر ٹرسٹیوں کے نام کے ساتھ اتوار کے روز رشمی ٹھاکرے کو ایڈیٹر بنائے جانے کا اعلان اخباروں میں کیا گیا۔

رابطہ کرنے پر ایک پارٹی رہنما نے کہا کہ چونکہ اب انہیں بڑی ذمہ داری دے دی گئی ہے، تو اسے پوری طاقت کے ساتھ نبھائیں گی حالانکہ انہوں نے تفصیل سے جانکاری دینے سے انکار کر دیا۔

ٹھاکرے خاندان کے قریبی اور راجیہ سبھا رکن سنجے راوت حالانکہ اب بھی گروپ کے کارگزار ایڈیٹر بنے رہیں گے اور آرٹیکل لکھتے رہیں گے۔

جہاں متعدد ایڈیشن والے مراٹھی 'سامنا' کی 23 جنوری 1983 کو بنیاد رکھی گئی، تب بالا صاحب اس کے ایڈیٹر تھے۔ وہیں ہندی 'دوپہر کا سامنا' کو 23 فروری 1993 کو لانچ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 2:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.