ضلع اورنگ آباد میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد یہاں شدید ناراضگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی ، اسی اثناء رات ڈیڑھ بجے کے قریب جب گھر والے گہری نیند میں سورہے تھے، ملزم صحن کی دیوار چھلانگ کر اندر داخل ہوگیا۔
ملزم نے سات سالہ لڑکی کو اٹھاکر ایک اوپن پلاٹ پر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی ، متاثرہ کے چیخنے پر ملزم نے اسے زخمی کردیا، تاہم کمسن بچی کے شور سے پڑوس کے افراد بیدار ہوگئے۔۔
تاہم ان لوگوں کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ملزم لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پڑوسی اوپن پلاٹ پر پہنچے تو انہیں مذکورہ معاملے کاعلم ہوا ۔ بعدازاں گاؤں کے ساکنان نے واقعہ سے متعلق پولیس کو اطلاع دی پولیس پر پہنچی تو وہاں خون میں لت پت کمسن لڑکی کو دیکھا ۔ پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر پنچ نامہ کرنے کے بعد متاثرہ کو ہسپتال میں داخل کرایا۔