ETV Bharat / state

Rakhi Sawant Mother passes away والدہ کے انتقال پر بلک بلک کر روتی ہوئے نظر آئیں راکھی ساونت - بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا بھیدا ہفتہ کو انتقال کر گئیں۔ ماں کی موت کے بعد راکھی کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ بلک بلک کر روتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ وہ اپنے دوستوں سے پوچھ رہی ہے عادل کہاں ہے؟ Rakhi Sawant cries inconsolably after mother death watch video

والدہ کے انتقال پر بلک بلک کر روتی ہوئے نظر آئیں راکھی ساونت

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 11:10 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت پر ہفتہ کو غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ راکھی نے اپنی ماں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ ماں کی موت کے بعد راکھی ساونت کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں وہ بلک بلک کر روتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں تسلی دی۔ ایسے مشکل حالات میں راکھی کی نظریں اپنے شوہر عادل خان کو ڈھونڈ رہی تھیں۔ انہوں نے دوستوں سے پوچھا عادل کہاں ہے؟ بتا دیں کہ ہفتہ کی رات دیر گئے راکھی ساونت اپنی والدہ کی لاش کے ساتھ اسپتال سے باہر آتے ہوئے نظر آئیں۔ وہ اپنی والدہ کی لاش کو آخری رسومات کے لیے ممبئی لے جا رہی تھی۔ والدہ کی وفات کے بعد وہ بلک بلک کر رو پڑی۔ راکھی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کو ایک دن پہلے بہت تکلیف ہوئی تھی۔ وہ چلّاتی تھی کہ انہیں درد ہو رہا ہے۔ راکھی نے بتایا کہ اب والدہ اس دنیا نہیں رہیں۔ اس دوران راکھی کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں تسلی دی۔

راکھی نے کہا کہ ان کی والدہ کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی۔ اس دوران راکھی کو اپنے شوہر عادل درانی کی یاد آئی۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے بھی پوچھا کہ عادل کہاں ہے؟ عادل کو بلاؤ۔ اسے بتاؤ کہ ماں اب نہیں رہیں۔ راکھی نے سلمان خان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بھائی، ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Rakhi Sawant's Mother Passes Away اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کا انتقال

واضح رہے کہ راکھی ساونت کی ماں، برین ٹیومر اور کینسر میں مبتلہ تھیں۔ انہوں نے ٹاٹا میموریل کینسر ہسپتال میں آخری سانس لی۔ اس خبر سے راکھی کو بڑا صدمہ لگا ہے۔ راکھی کے شوہر عادل خان درانی نے اپنی ساس جیا ساونت کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے ۔بتادیں کہ راکھی کی والدہ کا طویل عرصے سے بیمار تھیں، جس کے لیے راکھی اکثر میڈیا کے سامنے اپنی ماں کی صحت سے متعلق اپڈیٹس دیتی نظر آتی تھیں۔ یہی نہیں وہ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتی بھی نظر آئیں۔ راکھی ساونت حال ہی میں ممبئی میں پریم سدن نامی ایک این جی او پہنچی تھیں۔ یہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ یہی نہیں راکھی نے بچوں کو چپس اور کولڈ ڈرنکس کے پیکٹ بھی دیئے۔ راکھی نے بچوں سے کہا تھا کہ وہ ان کے والدہ کے لیے دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.