ممبئی کی ریلوے پولیس نے محمد سیف اصغر علی نامی شخص کو ٹرین میں خواتین کے سونے کے گہنے چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس کے خلاف ممبئی اور ممبئی سے متصل متعدد پولیس تھانوں میں اسی طرح کی چوری کے کیس درج ہیں۔
اس تعلق سے ممبئی میں طویل مسافت کی ٹرین میں خواتین کے گلے سے سونے کی چین چوری کر فرار ہونے والے 2 ملزمین کو ریلوے پولیس نے گرفتار کیا ہے ملزمین پر الزام ہے کہ ان کے خلاف ریلوے میں کئی کیس درج ہیں۔
پولیس نے جب پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ملزم محمد سیف اصغر علی اتر پردیش سے ممبئی میں ماڈلنگ اور فلم اداکار بننے کا خواب لیکر ممبئی پہنچا تھا لیکن حالات سے مجبور ہوکر وہ چور بن گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمین طویل مسافت کی ٹرینوں میں ٹوائلٹ کے پاس بیٹھے رہتے تھے اس دوران کوئی بھی خاتون کے وہاں آنے کے بعد یہ واردات کو انجام دینے کے بعد فوراً وہاں سے فرار ہو جاتے تھے۔
ممبئی میں ایک مہینے تک واردات کو انجام دینے کے بعد یہ چوری کے زیورات بیچ کر اپنے گاوں واپس چلے جاتے تھے اور واردات کو انجام دنے کے لیے کچھ دنوں بعد واپس ممبئی آ جاتے تھے اور اسی وجہ سے یہ ہمیشہ پولیس کی گرفت سے بچ جاتے تھے۔
انک ے پاس سے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات ضبط کیے ہیں جکہ الزام ہے کہ 16 سے زیادہ وارداتوں میں ان کا ہاتھ ہے۔
فلحال ریلوے پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ گینگ میں ان کے علاوہ اور کون کون سے لوگ شامل ہو سکتے ہیں اور گینگ کے تار کہاں سے جڑے ہیں۔