ناندیڑ: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جاری بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو پانچویں دن ریاست مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کے اردھ پور کے قریب دبھاڑ سے صبح 6 بجے شروع ہوئی۔ راہل نے کل شام ناندیڑ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ کانگریس پارٹی ذرائع کے مطابق ، پیدل یاترا مکت پاردی اردھ پور کے شری کشور سوامی فارم ہاؤس پر 10 بجے پہنچے گی۔ وہاں آرام کیا جائے گا۔ Rahul Gandhi in Nanded
بعد ازاں، پیدل یاترا ناندیڑ ضلع کے ہدگاؤں تعلقہ کے چورمبا پھاٹا، ہنگولی- کلامانوری چورمبا سے شام 4 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ہنگولی ضلع میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہنگولی ضلع کے کالامانوری تعلقہ کے دتی گاؤں کے سوریہ ونشی فارم میں رات میں آرام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Jairam Ramesh Slams Modi بھارت جوڑو یاترا ملک کے دو سروں کو جوڑ رہی ہے
یو این آئی