راحت فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں میں شامل زید خان نے بتایا کہ ہم اس مہم کو لیکر ملی اور سماجی شخصیتوں سے ملاقات کر رہے۔ کم اخراجات میں شادی جیسے اہم فریضے کو کیسے انجام دیا جائے؟ اس بارے میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔
زید خان کہتے ہیں کہ اب تک جن شخصیتوں سے ملاقات کی گئی، لوگوں نے اسے سراہا اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بات کہی۔
راحت فاؤنڈیشن سے ہی منسلک خان محمد شفیع کا کہنا ہے کہ ہم اگلی ملاقات عالم دین مولانا سجاد نعمانی اور مولانا بدرالدین اجمل سے مل کر اس اہم موضوع پر تبالہ خیال کرینگے تاکہ اسے کم خرچ میں بہتر بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے کام کاج پر سوال
راحت فاؤنڈیشن نامی اس تنظیم کا مقصد یہ ہے کہ اس پوری مہم کو غیر سیاسی طریقے سے آگے بڑھایا جائے، تاکہ ملت کی فلاح بہبود بہتر طریقے سے ہو اور پیسوں کی قلت اور غربت کے سبب کوئی بھی نوجوان یا دوشیزہ نکاح سے محروم نہ ہو۔