سری رادھے ماں چیریٹیبل سوسائٹی نے بدھ کو یہاں جاری کردہ بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس مہینے کے آغاز میں سری رادھے ماں نے پی ایم کیئر فنڈ میں 10 لاکھ لاک کا تعاون کرنے کے بعد اب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں یہ تعاون کیا ہے۔
اس موقع پر سری رادھے ماں نے لوگوں سے کورونا وائرس کووڈ-19 کے تعلق سے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی دوری ہی کورونا وائرس سے بچاو کا بہتر طریقہ ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے کاموں کی تعریف کی۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ملک کے کئی لوگوں نے حکومت کو تعاون کیا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 20 لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاک سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 392 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 1344 ٹھیک ہو چکے ہیں۔