اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں واقع سبھی تاریخی مقامات کی معلومات کیو آر کوڈ کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ابھیجیت چودھری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے تمام تاریخی عمارتوں کی معلومات کیو آر کوڈ میں دستیاب کر کے عمارت کے سامنے لگا دیے جائیں گے تاکہ جی ٹوئنٹی میٹنگ میں آنے والے مہمانوں کو آسانی سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے تاریخی مقام کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اورنگ آباد میونسپل کمشنر اور ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے اورنگ آباد شہر کی تمام تاریخی عمارتوں کے بارے میں معلومات کے لیے کیو آر کوڈ تیار کرنے کی ہدایت دی۔
20-G کے پس منظر میں اسمارٹ سٹی کے دفتر میں برانڈنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے شہر کی تمام تاریخی عمارتوں کی معلومات کیو آر کوڈ میں دستیاب کر کے عمارت کے سامنے لگانے کی ہدایات دی ہیں۔ اس لیے اب کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کے بعد سیاح آسانی سے اس چیز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔ آج کل ہر جگہ ڈیجیٹل سسٹم کی اہمیت بڑھ گئی ہے کوئی بھی معلومات موبائل اور انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے یا اسکینر کی مدد سے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے پر متعلقہ چیز کے بارے میں معلومات آجائے گی اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور نگ آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر ابھیجیت چودھری نے اب اور نگ آباد شہر کی تمام تاریخی عمارتوں کے بارے میں معلومات کے لیے ایک QR کوڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ اب کیو آر کوڈ اسکین کرنے کے بعد سیاح آسانی سے اس چیز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ماحول پیدا کرنے کے لیے اسکول پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، نیز جی 20 سربراہی اجلاس دراصل کیا ہے؟ کمشنر چودھری نے شہر کے تمام اسکولوں میں طلباء کو آگاہ کر کے انہیں آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ انہوں نے شہر میں ہونے والی کانفرنس میں شریک تمام ہی ممالک کے جھنڈے لہرانے کا منصوبہ بھی طلب کیا، مذکورہ میٹنگ میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سوربھ جوشی، ایجوکیشن آفیسر سنجے سونار اور توصیف احمد موجود تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس ہائی پروفائل بین الاقوامی میٹنگ کی مانند ہوگا، جے شنکر