ETV Bharat / state

Pandharpur Pilgrimage After Two Years: پونے کے مسلمانوں کے ذریعے یاتریوں کیلئے مفت میڈیکل کیمپ - مہاراشٹر نیوز

پونے اور اس کے اطراف کے مسلمانوں کی جانب سے ہر سال سنت تکارام مہارج کی پالکی یاترا کرنے والوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ اور کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ Pune Muslims holds free medical camp for Pandharpur wari procession

Pune Muslims holds free medical camp for Pandharpur wari procession
پونے کے مسلمانوں کے ذریعے یاتریوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 5:17 PM IST

پونہ: ریاست مہاراشٹر کے گوشے گوشے سے وارکاری سماج کے بزرگ عقیدت مند پیدل چل کر ضلع شولا پور کے بھیماندی کے کنارے واقع پنٹھر پور پہنچتے ہیں۔ اسی دوران راستے میں معقول طبی انتظام نہ ہونے کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب غیر سرکاری تنظیمیں اس طرح کے طبی کیمپ لگاتی ہیں تو عقیدت مندوں کو کافی راحت ملتی ہے۔ یہ کام ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلجینس اینڈ نالج نام کی غیر سرکاری تنظیم کے کارکنان طویل مدت سے انجام دے رہے ہیں۔ کارکنان نے اس کیمپ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد کی تعلیمات اور سنت تکارام مہاراج کے قول کو پیش کیا تاکہ متعدد مذاہب کے درمیان یکسانیت کا پیغام جائیں۔

پونے کے مسلمانوں کے ذریعے یاتریوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپ

تنظیم کے ذریعه یہ کام طویل مدت سے انجام دیا جارہا ہے لیکن کووڈ کے سبب گزشتہ 2 برسوں تک یہ خدمات متاثر رہیں اور عقیدتمندوں کی تعداد بھی کم ہوگئی تھی کیونکہ کووڈ قوانین کے سبب یاترا پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دو برس بعد جب عقیدت مندوں نے اس تیرتھ یاترا کا آغاز کیا تو تنظیم کے کارکنان نے بھی ان کی خدمات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے تنظیم کے اس مثالی کام کی ہر سو چرچا ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis:کونسا ہندوتوا پیٹھ میں خنجرگھونپنا سکھاتی ہے،شیوسینا رکن پارلیمنٹ پرینکا چتر ویدی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.