ETV Bharat / state

Pune Bandh Called شیواجی اور امبیڈکر کی توہین کے خلاف پونے میں منائے گئے بند میں مسلمانوں نے حصہ لیا - پونے میں احتجاج

مہاراشٹر کے گورنر جگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کے کئی لیڈروں کے ذریعے شیواجی مہاراج، جیوتی با پھولے اور بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کے خلاف مسلمانوں کی مختلف تنظیموں کے بند کے اعلان میں سنبھاجی بریگیڈ، اوردیگر مراٹھا تنظیم، اورمختلف دیگر تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے شامل ہوکر اتحاد اور بھائی چارے کا ثبوت دیا۔Pune Bandh Called

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:32 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے گورنر جگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کے کئی لیڈروں کے ذریعے شیواجی مہاراج، جیوتی با پھولے اور بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کے خلاف مسلمانوں کی مختلف تنظیموں کے بند کے اعلان میں سنبھاجی بریگیڈ، اوردیگر مراٹھا تنظیم، اورمختلف دیگر تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے شامل ہوکر اتحاد اور بھائی چارے کا ثبوت دیا اور اس احتجاج کو "سرودھرمیا شیو پریمی پونےکر کے بینر تلے کیا گیا۔Pune Bandh Called

ان لیڈران کے مبینہ ریمارکس کے خلاف منگل کو پونے بھر میں بند کے اعلان کے طور پر خاموش مارچ نکالاگیا،شہر میں مکمل بند رہا،بزار اور تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔البتہ میونسپل بسیں چلائی گئیں اور ٹریفک پر زیادہ اثر نہیں ہوا۔ ریاستی گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ چھترپتی شیواجی پر پچھلے چند ہفتوں میں متنازعہ کے خلاف بند تھا۔ بند کا کئی مسلم تنظیموں ،سنبھاجی بریگیڈ، این سی پی، کانگریس اور شیوسینا (یو بی ٹی) نے شیواجی نگر میں ایس ایس پی ایم ایس کے گراؤنڈ پر چھترپتی شیواجی مجسمہ کے سامنے میٹنگ کے بعد دی تھی۔

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کے قومی ترجمان سدھانشو ترویدی کے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور مختلف تنظیموں نے بند کیا۔ بہوجن اگادی اور شیتکاری کامگار پارٹیاں بند میں شامل رہیں ۔ گورنر اور ترویدی کو چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں ان کے ریمارکس کے لیے کئی ریاستی شعبوں سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹیوں نے متفقہ طور پر شہر میں بند کی کال دی ہے کیونکہ چھترپتی شیواجی مہاراج پر گورنر کے تبصروں کے نتیجے میں کوئی سزا نہیں ملی ہے۔

شہر کی مختلف تاجر تنظیموں، مراٹھا سیوا سنگ، مسلم تنظیموں، دلت تنظیموں، آٹورکشا یونینوں، بینک یونینوں اور مختلف مقامات کی انجمنوں نے پونے بند کی حمایت کی۔انجم انعامات اور اوبی سی نام تنظیم کے اقبال انصاری نے بھی احتجاجی جلوس نکالے،جمعیتہ علماء،جماعت اسلامی اور عوامی محاذ بھی بند میں شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: AIMIM Supoorters Protest مہاراشٹر کے گورنر کے خلاف اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کا احتجاج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.