مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتے قیمتوں کے پیش نظر سابق میئر شیخ رشید کی قیادت مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور زوردار نعرے بازی کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ دنوں سابق میئر شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر سرکار کے خلاف مالیگاؤں کانگریس پارٹی کی جانب سے 25 فروری کو بیل گاڑی پر چولہا، موٹر سائیکل رکھ پرانت آفس تک احتجاج کیا جائے گا، لیکن کورونا کے بڑھتے خدشہ کو دیکھتے ہوئے اور پولیس انتظامیہ کی درخواست پر یہ احتجاج ملتوی کردیا گیا تھا۔
اس ضمن میں شیخ رشید کی قیادت میں گزشتہ روز جمعرات کے دوپہر 3 بجے میئر طاہرہ شیخ کی موجودگی میں پرانت آفس پر مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور کانگریس پارٹی کے کرکنان کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کے دام کم کرنے کے مطالبہ کیا گیا۔ ''مہنگائی میں حالت ہوگئی خستہ، نہیں رہا اب کچھ بھی سستا'' جیسے نعروں کے ساتھ مالیگاؤں کانگریس پارٹی لیڈران نے اپنا احتجاج درج کروایا۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ مودی حکومت جب سے آئی ہے تب سے غریبوں پر مہنگائی کی مار پڑتی جارہی ہے، عوام کو پریشان کرنے کے لئے نئے نئے قانون لائے جارہے ہیں.فی الحال مودی حکومت کسانوں کو پریشان کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:
شیوسینا کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ ملک میں جب کانگریس حکومت تھی تب پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا تھا تب 400 روپے میں رسوئی گیس ملتی تھی لیکن اب بھاؤ ڈبل ہوچکا ہے حکومت کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال کرتے ہوئے قیمتوں کو کمی کریں۔
اس ضمن میں پرانت آفیسر وجے آنند شرما کو میئر طاہرہ شیخ و سابق میئر شیخ رشید نے ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تک ہماری بات پہنچائی جائے کیونکہ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی کی قیمتوں کے بڑھنے سے غریب عوام سب سے زیادہ پریشان ہیں دام کم ہونگے تو غریبوں کو راحت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ایک بڑا طبقہ مزدوری کرتا ہے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ سے ان کی زندگی متاثر نظر آرہی ہے۔