ETV Bharat / state

Aurangabad Name Change Issue اورنگ آباد اور عثمان آباد نام تبدیلی معاملے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاجی دھرنا - Protest dharna by SDPI regarding Osmanabad

اورنگ آباد اور عثمان آباد نام تبدیلی معاملے کو لے کر اورنگ آباد شہر میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا۔ جس میں مردوں کے علاوہ خواتین احتجاجی بھی شامل تھیں۔

SDPI Reaction
SDPI Reaction
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 5:40 PM IST

اورنگ آباد اور عثمان آباد نام تبدیلی معاملے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاجی دھرنا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا. یہ دھرنا شہر کے تبدیلی نام کو لے کر کیا گیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ جب ہائی کورٹ میں اورنگ آباد اور عثمان آباد تبدیلی نام کا معاملہ چل رہا تھا تو پھر ریاستی حکومت نے کس طرح عدالت کی توہین کر کے شہر کا نام تبدیل کیا ہے۔ احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ شہر کا نام بدلنے سے پہلے شہر میں بنیادی سہولیات دینی چاہیے، اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ شندے کو نام تبدیلی معاملے پر ایک مطالباتی مکتوب بھی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے روانہ کیا گیا۔ قبل ازیں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیلی کے خلاف اورنگ اباد شہر میں واقع ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی حصہ لیا صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران مرد و خواتین نے شہروں کے نام تبدیلی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر شیخ سید کلیم نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ لیا جس کا مقصد آئندہ انتخابات میں مذہب کو پولرائز کر کے فائدہ حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

SDPI Reaction ایس ڈی پی آئی 11 اکتوبر کو اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ کے لیے جب تمام ریاستی وزراء شہر میں موجود تھے اسی دوران دیر رات اور نگ آباد ڈویژن ضلع اور تعلقہ کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ حالانکہ نام تبدیلی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن حکومت نے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنے کی بجائے شہر ڈویژن اور تعلقہ کا نام تبدیل کر دیا۔ جس سے ریاستی حکومت کا مسلم شہروں کے نام بدلنے کا منصوبہ ظاہر ہو رہا ہے۔ اس کی بناء پر عثمانہ آباد کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لہٰذا من مانے طور پر جاری کردہ نام تبدیلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے کیا۔ ساتھ ہی احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پچھلے تین دہائیوں سے اورنگ آباد نام تبدیلی کو لے کر ہر وقت سیاست گرمائی جاتی تھی۔

اشوک جادو ایس ڈی پی آئی کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن ہیں ان کا کہنا ہے ریاستی حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کے لیڈران کی وجہ سے شہر کا نام تبدیل کیا گیا ہے اور انہی لوگوں نے ہائی کورٹ میں چل رہے تبدیلی نام کا فیصلہ آنے کے پہلے ہی نام تبدیل کر دیا۔ ساتھ ہی ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن بھی داخل کی جائیںگی۔ ہائی کورٹ اور ائین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جانی چاہیے، اور انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ شہر میں بنیادی سہولیات فراہم کرے، بنیادی سہولیات کا شہر میں فقدان ہے اور حکومت نام تبدیل کر کے لاکھوں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.