ETV Bharat / state

ممبئی: دہلی پولیس خاتون کانسٹیبل کے ساتھ جنسی زیادتی و قتل کے خلاف احتجاج - ممبئی میں احتجاج

قومی دارالحکومت دہلی میں خاتون کانسٹیبل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے خلاف ممبئی میں احتجاج کرکے خاطیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جنسی زیادتی اور قتل
جنسی زیادتی اور قتل
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:41 PM IST

Updated : Sep 9, 2021, 8:15 PM IST

چند روز قبل دہلی پولیس کی خاتون اہلکار کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کا دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور ملزمین کو گرفتار کرکے انہیں فوری طور پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کےدارالحکومت ممبئی میں 'بھارت بچاؤ آندولن' اور ملی کونسل کے ذمہ داروں نے چرچ گیٹ ریلوے اسٹیشن کے باہر خاتون پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے پر امن طریقے سے مظاہرہ کیا۔

ملی کونسل کے ذمہ دار اور سماجی کارکن ایم اے خالد نے کہا کہ 'دہلی پولیس میں خاتون کانسٹیبل کے ساتھ جس طرح کا ظالمانہ عمل انجام دیا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے اس لیے اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے حتیٰ کہ اس کیس کو سی بی آئی کے سُپرد کر دیا جانا چاہیے تا کہ خاطیوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔

چونکہ کورونا گائڈ لائنز کے پیش نظر شہر میں کسی بھی طرح کے ہجوم پر پابندی ہے اس لیے محض 10 لوگوں کو ہی احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 9, 2021, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.