ممبئی میں نو پور شرما کی گرفتاری کو لے کر احتجاجی مظاہرہ Protest Against Nupur Sharma کے پیش نظر ممبئی پولیس پوری طرح سے مستعد اور الرٹ پر تھی، لیکن پولیس نے مظاہرہ سے قبل ہی علماء کرام اور عمائدین شہر سے میٹنگ کی جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج سے گریز کیا اور ممبئی میں نوپور شرما کے خلاف کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ وہیں ونچت بہوجن اگھاڑی نے مدنپورہ سے سی ایس ٹی میں اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم The Prophet Remarks کے خلاف احتجاجی امن مارچ کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں اسے بھی ملتوی کر دیا گیا۔ Protest Against Nupur Sharma Postponed
مدنپورہ میں صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفر کے ساتھ تعیناتی تھی، جبکہ دیگر مساجد میں بندوبست معمولات کے مطابق ہی تھے، کیونکہ مسلمانوں نے پر امن طریقے سے بند کی بھی اپیل کی تھی، لیکن یہ بند بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ونچت بہوجن اگھاڑی کے سر براہ پرکاش امبیڈکر نے احتجاجی مظاہرہ کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ' سرکار نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے اس کے ساتھ ہی پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل بھی منظور کر نے کے لیے حکومت تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن ماحول کے لیے یہ احتجاجی مظاہرہ موخر نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے یقین دلایا ہے کہ پولیس کی ایک ٹیم نپور شرما کو گرفتار کر نے کے لیے دہلی پہنچی ہے اور اس پر کارروائی جاری ہے۔ اس لیے انہوں نے یہ احتجاج ملتوی کر دیا ہے۔'
دلیپ ولسے پاٹل نے کہاکہ' نپور شرما کے خلاف ریاستی پولیس اور ممبئی پولیس کی ٹیم دہلی پہنچی ہوئی ہے اور کارروائی جاری ہے اسے گرفتار کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیان کے بعد پولیس نے معاملہ درج کیا تھا اور اب اس پر مرحلہ وار طریقے سے عمل کر کے اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔'
ریاست میں جمعہ کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات تھے، جمعہ کی نماز کے بعد کسی بھی قسم کا تشدد یا مظاہرہ نہ ہو اس کا خیال رکھتے ہوئے پولیس نے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا احتجاج درج کرائیں، لیکن سڑکوں پر نہ اتریں اور مسلمانوں نے بھی احتجاج سے اجتناب کیا ہے۔ پرامن مسلمانوں اور مصلیان کی دانشمندی سے ممبئی اور ریاست بھر میں تشدد کا خطرہ ٹل گیا۔
انٹلیجنس ایجنسیوں نے ممبئی میں احتجاج کے دوران شرپسندوں کی جانب تشدد برپا کرنے کی سازش کی بات کہی تھی، جس کے بعد ممبئی میں باضابطہ طو رپر پولیس الرٹ ہوگئی، جبکہ شرپسندوں کی جانب سے نظم و نسق کا مسئلہ پیدا کر کے تشدد برپا کر نے کی سازش کو پولیس اور مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔
گزشتہ روز ممبئی میں بجرنگ دل نے بھی نوپور کی حمایت میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، لیکن پولیس نے بجرنگ دل کے کارکنان کو مظاہروں سے قبل ہی حراست میں لے لیا اور نظم و نسق کی برقراری کے لیے 149 کی نوٹس تک ارسال کر دی تھی جس کی وجہ سے حالات پرامن اور سازگار رہے اور جمعہ بخیر عافیت گزر گیا۔ نوپور شرما کی گرفتاری کو لے کر مسلمانوں نے ممبئی بند بھی نہیں کیا اور نہ ہی کسی بھی قسم کا احتجاج ممبئی میں کیا گیا جس سے انتظامیہ نے چین کی سانس لی۔
یہ بھی پڑھیں: