مالیگاؤں میں گذشتہ روز ایک غریب خاندان کے افراد اپنی حاملہ بیٹی کو لے کر جنرل ہسپتال پہنچے، جہاں اس حاملہ خاتون کو داخل نہیں کیا گیا۔ ہسپتال کے ذمہ داروں نے خاتون کو ہسپتال میں بھرتی کرنے سے صاف منع کردیا۔
حاملہ خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ انہوں نے جب ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو یہاں سے واپس لے جائیں، ورنہ اسے کووڈ وارڈ میں رکھ دیا جائے گا۔
اس کے بعد خاتون کے اہل خانہ اپنی بیٹی کو لے کر ایک نجی ہسپتال پہنچے اور اسے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
وہیں، حاملہ خاتون کے اہلخانہ اور سماجی کارکنان نے ہسپتال انتظامیہ کے اس رویے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔