ETV Bharat / state

ممبرا: پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت - این آر سی

ممبرا میں شاہین باغ کے طرز پر گزشتہ 15 دنوں سے مظاہرہ جاری ہے۔ اس احتجاج کی حاص بات یہ ہے کہ اس مظاہرے میں شہر و مضافاتی علاقوں کے پینٹرز نے مختلف النواع کی پینٹنگز دیواروں، بینرز اور پردوں پر نقش کرکے احتجاج کیا۔

پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت
پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 3:15 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:11 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کے شاہین باغ میں دہلی، ممبئی ، نوی ممبئی، تھانے و دیگر علاقوں سے درجنوں پینٹرز پہنچے اور انہوں نے دیواروں، بینرز اور کپڑوں پر 'نو این آر سی، نو سی اے اے، گاندھی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں، سنویدھان پڑھا کیا، مدر انڈیا، شاہین باغ، بھارتی سنویدھان، باپو، جامعہ فائرنگ کے ملزم کی تصویر، انسانی زنجیر جیسی تصاویر بنائیں۔

پینٹنگز کے ذریعہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت

ان تمام پینٹنگز میں کوئی نہ کوئی پیغام پوشیدہ ہے، کسی میں تاریخ پوشیدہ ہے تو کسی میں آزادی کے نام سے شہریت ترمیم کو لیکر چل رہی تحریک کے لئے حوصلہ کن الفاظ اور پینٹنگز آویزاں ہیں۔

اس دوران پینٹر سنجیو نے بتایا کہ میں نے بھارتی دستور کو خوبصورتی سے بنایا ہے جس سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے دستور نے جو حقوق تمام شہریوں کو دیے ہیں وہ مساوی ہیں، یہ قانون ہمارے لئے بہت عظیم ہے۔

ممبرا کے معروف پینٹر (جن کی پینٹنگ حال ہی میں 'جہانگیر آرٹ گیلری' میں نمائش کے لئے لگی تھی)نے کہا کہ ملک کے نامساعد حالت کے لیے ہر کوئی متفکر ہے، ملک میں آئین محفوظ نہیں، شہری محفوظ نہیں اور خاص کر شہریت ترمیم قانون کو لیکر ہر طبقہ کے لوگ اپنے اپنے طریقہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

اسی طرح یہاں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے پینٹرز نے اپنی پینٹنگز کے ذریعہ احتجاج درج کروایا ہے اور اس میں زیادہ تر غیر مسلم پینٹرز نے شرکت کی ہے۔

وہیں کچھ پینٹرز نے سڑک پر پینٹنگ کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے روک دیا گیا جبکہ دیواروں پر بھی پہلے پینٹنگ سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن سخت مزاحمت کے بعد پولیس خاموش ہوگئی۔

Intro:ممبرا کے شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف پینٹرس نے پینٹنگ کے ذریعہ احتجاج درج کرایا
Body:مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شاہین باغ کی طرز پر گزشتہ 15 دنوں سے جاری مظاہرہ گاہ میں اتوار کو پینٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر و مضافات کے پینٹرس نے مختلف النواع کی پینٹنگ دیواروں پر ، بینر س پر اور پردوں پر کیں-

ممبرا کے شاہین باغ میں دہلی، ممبئی ، نوی ممبئی، تھانے و دیگر علاقوں سے درجنوں پینٹرس پہنچے تھے انھوں نے خالی دیواروں پر ، بینرس پر اور کپڑوں پر ’ نو این آر سی نو سی اے اے، گاندھی ہم شرمندہ ہیں تیرے قاتل زندہ ہیں ،سنویدھان پڑھا کیا، مدر انڈیا، شاہین باغ ،بھارتی سنویدھان،باپو، جامعہ فائرنگ کے ملزم کی تصویر، انسانی زنجیر جیسی تصاویر بنائیں ان سب پینٹنگ کے پیچھے کوئی نہ کوئی پیغام ہے کسی میں تاریخ پوسیدہ ہے تو کسی میں آزادی کے نام سے شہریت ترمیم کو لیکر چل رہی تحریک کے لئے حوصلہ کن الفاظ اور پینٹنگ ہے۔ اس دوران ممبئی سے آئے پینٹر سنجیو نے بتایا کہ میں بھارتی دستور اور بھارت کے لوگ اس نام سے پینٹنگ بنائی ہے ۔ جس سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کے دستور نے جو حق تمام شہریوں کو دیا ہے وہ مساوی ہے یہ قانون بہت مہان ہے انڈین دستور کا سمّان کرنا چاہئے ۔Conclusion:جب کہ ممبر اکے معروف پینٹر جن کے پینٹنگ کی حال ہی میں جہانگیر آرٹ گیلری میں نمائش بھی لگی تھی انہوں نے کہاکہ ملک کے حالت کو لیکر ہر کس و ناکس متفکر ہے ملک میں آئین محفوظ نہیں شہری محفوظ نہیں اور خاص کر شہریت ترمیم ایکٹ کو لیکر ہر طبقہ کے لوگ اپنے اپنے ڈھنگ سے احتجاج درج کرارہے ہیں اسی طرح آج یہاں پینٹرس حضرات نے اپنی پینٹنگ کے ساتھ اپنا احتجاج درج کروایا ہے اور اس میں دہلی سے لیکر ممبئی تک کہ پینٹرس شامل ہوئے جب کہ زیادہ تر غیر مسلم پینٹرس نے شرکت کی ہے۔ اس طرح یہاں کچھ پینٹرس نے سڑک پر پینٹنگ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس کی جانب سے انھیں روک دیا گیا جب کہ دیواروں پر بھی پہلے پینٹنگ سے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن سخت مزاحمت کے بعد پولیس خاموش ہوگئی اور اس طرح پینٹرس نے ممبر امیک کمپنی سے لیکر ریتی بند ر تک دیواروں پر جہاں جگہ ملی شہرترمیم ایکٹ کی مخالفت میں سنویدھا ن کے تحفظ میں پینٹنگ کی ۔

بائٹ ۔ سنجیو - پینٹر
بائٹ - مختار قاضی -پینٹر

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.