اس سلسلہ میں حسب معمول جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار، پائیدھونی اور محمد علی روڈ پر واقع مینارہ مسجد کے قریب رضا اکیڈمی نے بابری مسجد کی بازیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مسلمان مطمئن نہیں ہیں اور اسی لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی عرضی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔'
انہوں نے بابری مسجد کی 27 ویں برسی پر ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے مسجد کی ازسر نو تعمیر اور اس کی مسماری کے قصور واروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔