ETV Bharat / state

PM Modi Visit وزیراعظم مودی یکم اگست کو پونے کا دورہ کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے کا یکم اگسٹ کو دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔ PM Modi Visit

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 12:18 PM IST

پونے: وزیر اعظم نریندر مودی شہر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے لیے یکم اگست کو پونے کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم صبح میں مشہور دگدوشیٹھ مندر جائیں گے اور پوجا کریں گے۔ اسی دن دوپہر میں انہیں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی ترقی کے لیے نمایاں کام کیا ہو اور جن کی شراکت کو نہ صرف قابل ذکر بلکہ غیر معمولی کہا جا سکتا ہو۔

اس کے بعد وزیر اعظم پونے میٹرو فیز I کے دو کوریڈوروں کے مکمل شدہ حصوں پر خدمات کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ حصے پھوگے واڑی اسٹیشن سے سول کورٹ اسٹیشن اور گروارے کالج اسٹیشن سے روبی ہال کلینک اسٹیشن تک ہیں۔

پی آئی بی کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ افتتاح پورے ملک میں شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ماس ریپڈ اربن ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم پمپری-چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے تحت ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کریں گے جس کی لاگت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے، یہ بجلی بنانے کرنے کے لیے سالانہ تقریباً 2.5 لاکھ میٹرک ٹن فضلہ استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیں: 'وزیر اعظم انتخابی ریلیوں میں عوام کا پیسہ برباد کررہے ہیں'

بعد میں مودی پی سی ایم سی کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت تعمیر کردہ 1,280 سے زیادہ مکانات حوالے کریں گے۔ وہ پونے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تعمیر کردہ 2,650 سے زیادہ پی ایم اے وائی مکانات بھی حوالے کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پی سی ایم سی کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے تقریباً 1,190 پی ایم اے وائی مکانات اور پونے میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے 6,400 مکانات کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.