ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں عیدالفطر کی نماز عید گاہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ چھاونی عید گاہ میں مصلیان کی بڑی تعداد کے پیش نظر جنگی پیمانے پر تیاریاں کی جاری ہیں۔ پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے عید الفطر کی نماز عید گاہ میں نہیں ادا کی گئی شهر میں سن رسیدہ افراد کو مقامی مساجد میں عید فطر کی نماز پڑنے کا موقع دیاجائے۔
دو سال کے بعد اس سال عید الفطر کی نماز عید گاہ میں ادا کی جائے گی ، کورونا گائیڈ لائن کی پابندیوں کی وجہ سے اورنگ آباد شہر کی پانچ عید گاہوں میں نماز عید ادا نہیں کی گئی تھیں لیکن اس مرتبہ حکومت نے پوری طرح رعایت دیدی ہے اس لیے اورنگ آباد کی قدیم ترین چھاونی عید گاہ میں جنگی پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Owaisi Visit Aurangabad: مہاراشٹر حکومت نے راج ٹھاکرے کو کن وجوہات کی بنیاد پر جلسے کی اجازت دی
عید گاہ کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہناہیکہ اس سال فرزندان توحید کی تعداد میں گئی گنا اضافہ ہوسکتاہے ، اس کا خیال رکھتے ہوئے اطراف واکناف کے میدانوں کو بھی صاف کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ وضو خانوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے ، اس کے باوجود کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ سن رسیدہ افراد کو مقامی مساجد میں ہی مواقع فراہم کیے جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔