میٹنگ میں سائزنگ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف الیاس نے بتایا کہ شہر میں 127 سائزنگ، تین لاکھ سے زائد پاورلوم اور اس سے منسلک سات لاکھ سے زائد برسرے روزگار افراد ہیں۔ گزشتہ دنوں نیشنل گرین ٹرائبیونل کورٹ کے حکم کے مطابق سائزنگوں کی جانچ جاری ہے۔ اب پاورلوم صنعت بھی صوتی آلودگی پیدا کرنے کی وجہ سے نشانے پر ہے۔
12 نومبر 2019 کو انصار جماعت خانہ میں پاورلوم سمیتی، بنکر ایسوسی ایشن اور سائزنگ ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی میٹنگ رات دس بجے منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ کی صدارت حاجی حبیب اللہ سیٹھ نے کی اور بطور مقررین صابر ڈیگ، ساجد انصاری، جاوید پہلوان، یوسف علاوہ سیکڑوں بنکروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقرریر نے اپنے تاثرات میں پارچہ بافی صنعت کی بقا و ترقی کے لیے لائحہ عمل پیش کیا۔ وہاں موجود بنکر افراد سے رائے طلب کی گئی۔ جس میں پاورلوم صنعت مسائل کو قانونی طور پر حل کرنے کو ترجیح دی گئی۔