ETV Bharat / state

بھیونڈی : لاک ڈاؤن سے پریشان مزدور سائیکل سے گھروں کو روانہ - سات افراد پر مشتمل ایک گروپ

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی کے پاورلوم مزدور لاک ڈاؤن کے سبب پیدل اور سائیکل سے اپنے آبائی وطن نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

بھیونڈی : لاک ڈاؤن سے پریشان مزدور سائیکل سے جھارکھنڈ روانہ

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 8:42 PM IST

تقریباً سات لاکھ پاورلوم والے بھیونڈی شہر کے دو لاکھ سے زائد مزدور کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں۔ مزدور لگاتار پیدل اور مال بردار ٹرکوں سے آبائی وطن جانے پر مجبور ہیں۔

ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ بھیونڈی کے لاکھوں مزدوروں کو کھانا سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کررہی ہیں مگر یہاں سے رات کی تاریکی میں بے روزگاری اور بھکمری سے پریشان حال مزدور بڑی ہی خاموشی سے اپنے آبائی وطن اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، بنگال، سمیت دیگر بھارتی ریاستوں کا رخ کررہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بدھ کو دیر رات تقریباً 12 بجے ممبئی - ناسک شاہراہ پر گراؤنڈ زیرو پر پہنچ کر نقل مکانی کررہے پاورلوم سمیت دیگر پریشان حال مزدور اور ان کی نقل مکانی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی کہ آخر وہ یہاں سے کیوں پیدل اور سائیکل کے ذریعہ 1500 سے 1700 کلو میٹر کا طویل سفر طے کرنے کا فیصلہ کرکے نکل رہے ہیں۔

بھیونڈی شہر میں پاورلوم کارخانوں میں مزدوری کرنے والے جھارکھنڈ کے ڈالٹن گنج کے سات مزدوروں کا ایک گروپ رات کی تاریکی میں خاموشی سے اپنا مختصر سامان لیے جارہا تھا۔

پاورلوم بنکر صدرِ عالم انصاری نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہینوں سے لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگار تھے جوپیسہ تھا ختم ہوگیا، مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے سبب وہ مجبور ہوکر تقریباً 1700 کلو میٹر سفر طے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہیں گھر جانے میں 10 تا 15 دن لگ سکتے ہیں۔

بھیونڈی : لاک ڈاؤن سے پریشان مزدور سائیکل سے جھارکھنڈ روانہ

صدرِ عالم انصاری کے مطابق ان کے آبائی وطن کے اطراف میں رہائش پذیر ان کے ہمراہ بھیونڈی کے پاورلوم کارخانوں میں یومیہ اجرت کرنے والے سات افراد پر مشتمل ایک گروپ کی شکل میں نکلے ہیں اور ساتھ میں ہوا کا پمپ، ٹارچ اور پنکچر ہونے پر ٹائر درست کرنے کے سامان اور سائیکل میں آنے والی خرابی کو درست کرنے کا چند سامان لیکر یہ گروپ جھارکھنڈ کے لیے روانہ ہوا ہے۔

ویسے اس شاہراہ پر نمائندے نے رات کی اس تاریکی میں ممبئی، نوی ممبئی ،گوونڈی اور دیگر مقامات سے نکلنے والے مزدوروں سے بھی ملاقات ہوئی سب کا ایک ہی جواب بھوک مری سے پریشان ہوکر اس طرح پیدل جارہے ہیں۔ بھوک سے مرنے سے بہتر ہے کہ آبائی وطن جانے کی کوشش کریں۔

بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا ہےکہ بھیونڈی سے نقل مکانی کرنے والے پاورلوم مزدوروں کو پولیس کے ذریعہ روکا جائے اور انہیں سمجھایا جائے ان کی خلاف کوئی کارروائی نہ کرتے ڈنڈے کا استعمال کرنے سے پولیس کو روکتے ہوئے مزدوروں کو یقین دلایا جائے کہ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.