اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا جس میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ بی جے پی ملک کی جانچ ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے اور مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی پی ایف آئی کے لیڈروں کا الزام ہے کہ ای ڈی مرکزی حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے۔ PFI Protests Against ED in Aurangabad
ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پر غیر آئینی اقدام کا الزام عائد کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ملک گیر سطح پر ای ڈی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا، اس کی کڑی کے طور پر اورنگ آباد میں بھی ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو پی ایف آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاجی دھرنے میں حصہ لیا، اس موقع پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی کی گئی، پی ایف آئی کے لیڈروں کا الزام ہے کہ ای ڈی مرکزی حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا بن چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت ای ڈی کے ذریعے اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف ہے، پی ایف آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ سے چھیڑ چھاڑ کے پیچھے کی سازش کو اجاگر کرنے کے لیے وہ راستے پر اترے ہیں۔
پی ایف آئی کے اورنگ آباد ضلع جنرل سکریٹری سمیر شیخ نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ای ڈی کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے 23 اکاؤنٹ جوڑا گیا ہے جو کہ ای ڈی کی جانب سے غیر آئینی حرکت کی گئی ہے اسی لیے ملک بھر میں پی ایف آئی کی جانب سے مرکزی حکومت اور ای ڈی کے خلاف احتجاج درج کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ED Raida Popular Front Office: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا ای ڈی کے خلاف احتجاج
- اورنگ آباد: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تین مقامات پر چھاپے
پی ایف آئی کے اورنگ آباد ضلع صدر سید عمران کا کہنا ہے کہ جب سے ملک میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے اس کی آڑ میں آر ایس ایس اپنے مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس طرح سے ملک میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو ای ڈی کا نوٹس دیا گیا اسی طرح الگ الگ ریاستوں میں بھی سیاسی لیڈروں کو ای ڈی کی جانب سے پریشان کیا جا رہا ہے اور اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سید عمران کا کہنا ہے کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ان پر کسی نے انگلی نہیں اٹھانا اسی لیے بی جے پی ہر جگہ آئی ڈی کو آگے کر رہی ہے۔