ETV Bharat / state

مہاراشٹر: پارٹی چھوڑ کر جانے والے لیڈران کی واپسی کا سلسلہ

author img

By

Published : Nov 17, 2019, 11:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کے بعد اب ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں انتخابات سے قبل پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنما دوبارہ پارٹی میں واپسی کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر

الیکشن سے قبل ہر سیاسی رہنماؤں کا پارٹی تبدیل کرنا عام بات ہے، اسی طرح مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے قبل بھی کانگریس اور این سی پی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنے والے لیڈران اب پارٹی میں واپسی کر رہے ہیں۔

جبکہ مہاراشٹر کے پمپری چنچوڑ کے 37 بی جے پی کونسلر راشٹروادی پارٹی میں شامل ہو ں گے۔

مہاراشٹر میں انتخابات سے قبل کانگریس اور این سی پی کے میونسپل کونسلرز، اراکین اسمبلی اور لیڈران نے ایک طرح سے بی جے پی اور شیوسینا میں شامل ہو کر جس طرح سے بھگوا سیاسی جماعتوں کو طاقت دی تھی اب وہی لیڈران ریاست میں بی جے پی سینا حکومت کے قائم نہیں ہونے کے آثار سے کانگریس این سی پی میں دوبارہ واپس آ رہے ہیں۔

ان کی دوبارہ پارٹی میں واپسی کا سلسہ اس وقت آغاز ہوا جب ریاست کے پمپری چنچوڑ میونسپل کارپوریشن کے 37 بی جے پی کے میونسپل کونسلرز نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقامی رکن اسمبلی سنیل شیڑکے کی قیادت میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی نے انتخابات سے قبل ان لیڈران کی پارٹی میں شمولیت کو میگا بھرتی قرار دیا تھا لیکن اب یہ میگا بھرتی وی آر ایس کہی جانے لگی ہے یعنی یہ رضاکارانہ طور پر سبکدوش ہو کر اپنی پرانی پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔

پمپری چنچوڑ کے یہ میونسپل کونسلرز ممبئی میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ اجیت پوار کی موجودگی میں این سی پی میں شامل ہوں گے، اس طرح کی اطلاع پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.