ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 27 افراد گرفتار - چھاپوں میں جوا آپریٹرز سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے اطراف میں غیر قانونی طور پر چل رہے جوئے کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا، جہاں سے 24 لاکھ نقدی، 19 موبائل فون، چھ موٹرسائیکل سمیت 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

police raided the casino, 27 arrested
مالیگاؤں میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 27 افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے ایس پی سچن پاٹل نے بتایا کہ ضلع میں غیر قانونی طور پر چل رہے جوئے کے اڈوں اور جواریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جارہی ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس نے مالیگاؤں شہر کے چندن پوری کے علاقے میں جوئے کے غیر قانونی اڈوں پر چھاپہ مارا اور کارروائی کی۔

police raided the casino, 27 arrested
مالیگاؤں میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 27 افراد گرفتار

پولیس کو خفیہ معلومات سے اطلاع ملی تھی کہ مالیگاؤں کے چندن پوری میں چل رہے جوئے کے اڈے پر غیر قانونی کام جاری ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد مالیگاؤں ڈی وائے ایس پی اسکواڈ نے دیر رات گئے اچانک چندن پوری جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور جوئے کے الزام میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ، اس جوئے کے اڈے کا مالک پنٹو اشوک اہیر ہے جس کی عمر 36 برس بتائی جارہی ہے۔ اس طرح مالیگاؤں کے موتی باغ ناکے پر جوئے کے لیے لوگوں سے رقم لے کر جوا کھلایا جاتا تھا۔ جسے ٹن پٹی کہا جاتا ہے۔ چھاپوں میں جوا آپریٹرز سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ 78 ہزار 120 روپے، 19 لاکھ روپے نقدی، 19 موبائل فون، چھ موٹر سائیکلیں اور تین لاکھ 28 ہزار 720 روپے برآمد ہوئے ہے۔

ان سبھی کے خلاف قلعہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر پروہیبیشن ایکٹ 448/2020 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور قلعہ پولیس اسٹیشن کے افسران و اہلکار مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.