ETV Bharat / state

پولیس افسران کو قرآن پاک تحفے میں دیا گیا - مہاراشٹر کی خبریں

مجلس ابناءِ قدیم کے ذمہ داران اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور چیئرمین رضوان بیٹری والا اوردیگر ذمہ داران نے ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتاجی دونڈے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔

پولیس افسران کو قرآن پاک تحفے میں دیا گیا

author img

By

Published : May 12, 2021, 7:27 AM IST

برکتوں اور فضیلتوں والا ماہ رمضان اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ لیکن عید کی خوشیوں کے ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی گائڈ لائنس

کے سبب مہاراشٹر سمیت مالیگاؤں کے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔

اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا اور انتہائی اہمیت کا حامل تہوار عنقریب ہے جس میں مسلمان بھائی چارگی ،امن پسندی اور ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ اس تہوار کے پیش نظر کورونا جیسی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے نئی گائڈ لائنس جاری کی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے ہیکہ 12 مئی تا 23 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ ساتھ ہی مسلمانوں سے یہ اپیل بھی کی گئی کہ وہ عید کی نماز اپنے گھروں میں رہ کر ادا کریں جس کے سبب شہر کی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

اس ضمن میں مجلس ابناءِ قدیم کے ذمہ داران اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور چیئرمین رضوان بیٹری والا و دیگر ذمہ داران نے ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتاجی دونڈے کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور مجلس ابناءِ قدیم کے ذمہ داروں نے انھیں قرآن پاک دیا۔ مولانا قاری طفیل نے قرآن کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ قرآن جیسی مقدس کتاب جسے آسمانی کتاب کے نام سے پوری دنیا کے مختلف مذاہب کے ماننے والے بڑے احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قرآن کی تفسیر بیان کی۔

اس کے بعد فاؤنڈیشن کے چیئرمن رضوان بیٹری والا نے پولس انتطامیہ سے اپیل کی کہ ماہ رمضان کا مبارک مہینہ ختم ہونے جارہا ہے اور کل سے حکومت کی گائڈ لائنس کے مطابق سخت جنتا کرفیو کا نفاذ عمل میں آرہا ہے ایسے میں عید کے تہوار کی بھی آمد ہے جس کی وجہ سے عوام تذبذب کا شکار ہیں۔ اس لیے شہر میں جنتا کرفیو کا نفاذ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پولس انتطامیہ حرکت میں ہوگی اس لیے موصوف نے کہا کہ انتطامیہ عوام پر سختی نہ کریں اور عوام کے ساتھ انتطامیہ نرمی سے پیش آئے۔

اس موقع پر ابنائے قدیم کے قاری طفیل، مولانا سفیان جمالی، مولانا ابو عبید جمالی، انصاری عبداللہ، ایوب حنیف اور میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا، عثمانی عبدالماجد ( لیگل مینیجر، سی ای، او)عمران بیٹری والا ( چیف فائنانس آفیسر) موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.