ETV Bharat / state

Police Officer Andhle 'آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت پر بدعنوانی کے الزام کو لیکر کورٹ سخت'

سابق پولیس افسر بھاؤ صاحب آندھلے کی شکایت پر کورٹ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے معاملے کو اسی بینچ میں بھیج دیا جہاں اس سے پہلے اس معاملے کی سنوائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے کورٹ میں تین ماہ کی مہلت مانگی تھی۔

آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت پر بدعنوانی کے الزام کو لیکر کورٹ سخت

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 9:32 PM IST

آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت پر بدعنوانی کے الزام کو لیکر کورٹ سخت

ممبئی: اینٹی کرپشن بیورو کے افسر نے کورٹ میں کہا تھا کہ راجیندر راؤت کے خلاف جو شکایت کی گئی ہے اس کی جانچ مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرینگے لیکن تین مہینے میں اینٹی کرپشن بیورو اپنی رپورٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سابق پولیس افسر بھاؤ صاحب آندھلے نے کہا کہ ادنی سے اعلیٰ بننے کے لیے ایک معمولی آدمی 700 کروڑ روپئے کا اثاثہ جمع کر لیتا ہے لیکن اُس کے خلاف جب شکایت کی جاتی ہے تو محکمہ کارروائی کرنے میں لاچار ثابت ہوتا ہے۔ ہم نے کئی ایجنسیوں کو آگاہ کیا ہے لیکن کسی نے کارروائی نہیں کی اسی لیے ہمیں کورٹ جانا پڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ اب کورٹ کا رویہ سخت ہوگیا ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ اُس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Mahfuzur Rahman Farooqi مولانا محفوظ الرحمن فاروقی کا سرگرم سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ

اس سے پہلے کورٹ نے جنوری کے مہینے میں اس معاملے کی سنوائی کی تھی لیکن صحیح وقت پر اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے جانچ مکمل نہ کرنے پر کورٹ نے اینٹی کرپشن بیورو کو کھری کھوٹی سنائی تھی بلکہ ہوم سکریٹری کو کورٹ میں معافی بھی مانگنی پڑی۔کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا کہ للیتا کمار قانون پر عمل کرتے ہوئے اس معاملے میں بھی اینٹی کرپشن بیورو اُسکے خلاف کارروائی کرے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.